راولپنڈی۔نئے صحافیوں کے لیے صحافت کورس کا اہتمام ۔اسناد تقسیم کی گئیں

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) راولپنڈی کرائم کورٹ اینڈ سٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور ہیومن رائٹس پروٹیکشن آرگنائزر کے اشتراک سے منعقد ہونے والی پندرہ روزہ آئیے صحافت سیکھیں ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی جس کی اختتامی تقریب گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں منعقد کی گئی جس میں شرکاء کو اسناد جاری کی گئی جبکہ مختلف صحافیوں اور لکھاریوں کو شیلڈ سے بھی نوازا گیا تقریب میں معروف دینی شخصیت مولانا حبیب الرحمن، ایچ آر پی او کی چیئرپرسن حفصہ سعید، ایچ آر پی او کے جنرل سیکرٹری قاضی خلیل ایڈوکیٹ، آر سی سی سی اے کے صدر شاہد ملک، آر سی سی سی اے کے جنرل سیکرٹری گل قیصر خان نے بطور خاص شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حبیب الرحمن نے کہا صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس کا مقصد معاشرتی مسائل کو اجاگر کر کے ان کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا اور مظلوموں کیلئے آواز بننا ہے اگر کوئی شخص اس پیشے کو اسی مقصد کیلئے اپنائے تو یقینا یہ پیشہ اس کی آخرت میں کامیابی کا سبب ہوگا قاضی خلیل ایڈوکیٹ نے کہا کہ صحافت میں لفافے کا چلنا اصل سچائی پر مبنی خبر عوام تک جانے سے روکنا ہے لفافہ لینے والے صحافی اپنے پیشے و منصب مقدس کے ساتھ بے وفائی و غداری کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلباء و طالبات کومفت میں آئیے صحافت سیکھیئے پندرہ روزہ کورس کروانا خوش آئند اقدام ہے ہیومن رائٹس پروٹیکش آرگنائزر کی چیئرپرسن حفصہ سعید نے کہا کہ صحافی کو دوران ڈیوٹی سخت مشقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجی سے مجھے صحافیوں پر بہت رشک آتا ہے میرے دل سے ان صحافیوں کے لیئے دعائیں نکلتی ہیں کوئی دھرنا ہو، جلسہ ہو یہ کوریج کر رہے ہوتے ہیں تقریب سے راولپنڈی کرائم کورٹ اینڈ سٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاہد ملک، جنرل سیکرٹری گل قیصر خان، نائب صدر عمیر مزمل، انفارمیشن سیکرٹری انوار الحق مغل، حفیظ چوہدری و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پندرہ روزہ ورکشاپ میں باقاعدگی سے شریک ہونے والے طلباء کو مہمانوں کے ہاتھوں سے اسناد دی گئیں جبکہ قلمی خدمات پر ملک نزاکت، ملک ریاست، اسد ہاشمی، عمیر مزمل، قاضی فدا حسین ہاشمی سمیت دیگر صحافیوں اور لکھاریوں کو شیلڈ پیش کی گئی پروگرام کے اختتام پر آئیے صحافت سیکھیئے ورکشاپ کے کوارڈینیٹر اور سیکرٹری انفارمیشن راولپنڈی کرائم کورٹ اینڈ سٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن وبیوروچیف اہم نیوز انوار الحق مغل نے تمام شرکاء و صحافی برادی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں