عمران خان اور ثاقب نثار 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

عمران خان اور ثاقب نثار 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد(اہم نیوز)وزیرا عظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ حکومت نے ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ ڈیسکون کمپنی کو دیا ہے، منصوبے پر 183 ارب خرچ ہونگے۔ڈیم صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سوات پر بنایا جائے گا۔ ڈیم تعمیر کے بعد 1.2 ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 800 میگاواٹ بجلی بھی بنائے گا، چارسدہ ، نوشہرہ اور پشاور کے مکینوں کوسیلابی پانی سے بھی بچائے گا۔ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ زمین کو پانی کے فراہمی کے ساتھ ساتھ 16 ہزار ایکٹر اضافی زمین کو بھی زیر کاشت لایا جائے گا۔ پشاور کے شہریوں کو 30 کروڑ گیلن پینے کا بھی پانی میسر ہو گا اور اس سے 52 ارب روپے کا سالانہ فائدہ ہوگا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں