الیکشن کمیشن فورتھ شیڈول میں شامل رکن اسمبلی کو نااہل نہیں کرسکتا:عدالت

الیکشن کمیشن فورتھ شیڈول میں شامل رکن اسمبلی کو نااہل نہیں کرسکتا:عدالت

اسلام آباد(اہم نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ صرف فورتھ شیڈول میں نام ہونے کی بنیاد پر کسی بھی منتخب نمائندے کو رکنیت سے نا اہل نہیں کیا جاسکتا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن شاہ محمد اور ممبر ضلع کونسل بنوں گل باز خان کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنا دیا۔فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس صرف اس بنیاد پر کسی بھی منتخب رکن کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں ہے کہ اس کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 89 بنوں سے تحریک انصاف کے ایم پی اے شاہ محمد اور ممبر ضلع کونسل بنوں گل باز کو الیکشن کمیشن نے ستمبر 2017 کو نااہل قرار دیا تھا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں