ریسکیو1122 نے ماہانہ رپورٹ برائے کارکردگی جاری کر دی

پنجاب ایمرجنسی سروس
ریسکیو 1122
باتسلیمات تعلقات عامہ
میڈیا کوارڈینیٹر جھنگ
اعتماد احمد
پریس ہینڈ آوٹ
ماہانہ رپورٹ فروری 2019
ریسکیو1122جھنگ نے سال 2019ماہ فروری میں 2272ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 2330افراد کو ریسکیو کیا(ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین)
ریسکیو 1122جھنگ کی ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے بتایا کہ پورے ماہ فروری میں ریسکیو 1122جھنگ کنٹرول روم میں موصول ہونے والی کالز کی تعداد 24123تھیں جن ایمرجنسیز کالز پر ریسکیو جھنگ نے رسپانس کیا ان کی تعداد 2272تھیں ایسی کالز جن کا ریسکیو سروس سے کوئی تعلق نہیں ایسی غیر متعلقہ کالز کی تعداد 6135 مس اور ڈسٹربنگ کالز8061، معلوماتی کالز7468 اور رونگ کالز کی تعداد 187تھیں۔
ماہ فروری کی رپورٹ کے مطابق ضلع جھنگ میں جن 2272کالز پر ریسکیو جھنگ نے رسپانس دیا ان ایمرجنسیز میں روڈ ٹریفک حادثات 523تھے ان روڈ ٹریفک حادثات میں جائے حادثہ پر ریسکیو اہلکاروں نے 488افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔ان کے علاوہ 1469میڈیکل پیشنٹ کو بھی ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔ ضلع جھنگ میں ماہ فروری میں آگ لگنے کے 20واقعات رپورٹ ہوئے جن پر ریسکیو جھنگ کی فائر وہیکلز نے بھرپور رسپانس دیا اور ریسکیورز نے نہایت مہارت سے آگ کو کنٹرول کر کے لاکھوں کاسامان نقصان ہونے سے بچایا ۔ کرائم ایمرجنسیز کی تعداد 45تھیں، مختلف وجوہات کی بنا پر بلڈنگ گرنے کی اور تعمیر کے دوران ریت میں دب جانے والے 2افراد کو باہرنکالا ۔ اس کے علاوہ متفرق ایمرجنسیز کی تعداد213تھیں۔
پورے ماہ فروری میں ٹریفک حادثات ، میڈیکل اور متفرق ایمرجنسیز میں 2330افراد کو ریسکیو کیا جن میں 449افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی اور1814افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا گیا اورمختلف ایمرجنسیز میں 67افراد جاں بحق ہوئے۔
ماہ فروری میں بھی ریسکیو1122جھنگ نے اپنی روایت کو برقرار رکھا اور ایمرجنسیز میں اپنے رسپانس ٹائم کو برقرار رکھا جس کے مطابق ایوریج رسپانس کال پرڈے 81.14، روڈ ٹریفک حادثات اور میڈیکل ایمرجنسیز میں ایوریج رسپانس ٹائم 6.45اور فائر ایمرجنسیز میں ایوریج رسپانس ٹائم 5.06رہا۔
ریسکیو1122جھنگ نے محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے جو بیڑہ اُٹھایا ہے اس کے تحت پورے ماہ میں اسکولز، کالجز،یونین کونسلز، سرکاری ادارے اور نجی اداروں میں کمیونٹی سیفٹی کی ورکشاپ کروائی اور رضاکاروں کی رجسٹریشن کی اور کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹرر کی ٹریننگ کروائی گی ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے ماہانہ ٹیسٹ بھی لیا اور ہیڈتریموں میں تعمیر کے دوران ریت میں پھنسے ہوئے مزدورں کونکالنے کے آپریشن کی خود نگرانی کی اور پورے ماہ میں اچھی کارگردی دکھانے والے ریسکیورز کی حوصلہ آفزائی بھی کی ۔

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں