اسلام آباد:وفاقی حکومت نے لاہورسروسزاسپتال ،جناح کنونشن سنٹر، دوبینکوں سمیت چھ اداروں کی نجکاری کا اعلان کردیا ۔

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے لاہورسروسزاسپتال ،جناح کنونشن سنٹر، دوبینکوں سمیت چھ اداروں کی نجکاری کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی نے ملک پرمجموعی قرضے کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2008 میں 6 ہزار214 ارب، 2013 میں14ہزار251 ارب روپے اور2018 بڑھ کر24 ہزار950 ارب روپے ہوگیا اس وقت ملک 27 ہزار686 ارب روپے کا مقروض ہے۔
اجلاس کے دوران وزیرپارلیمانی امورعلی محمد خان نے 6 اداروں کی نجکاری کرنے کا اعلان کیا ۔
 علی محمد خان نے بتایاکہ آرایل این جی، جناح کنونشن سنٹر،کول پاور پراجیکٹ لاکھڑا اور دوبینک کی نجکاری کی جارہی ہے جبکہ لاہورسروسزاسپتال کے علاوہ ماڑی پٹرولیم کے کچھ شیئرز کی نجکاری بھی کی جارہی ہے ۔
 وزیرپالیمانی امورنے اسٹیل ملز سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملزکی نجکاری نہیں کی جارہی ہے ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں