موبائل کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر۔کیا ٹیکس ختم ہو پائےگا

موبائل کارڈ پر ٹیکس بحالی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(اہم نیوز): موبائل کارڈ پر ٹیکس بحالی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
موبائل کارڈ پر ٹیکس بحالی کے خلاف درخواست آئینی آرٹیکل 184(3) کے تحت ایڈووکیٹ کلثوم خالق نے دائر کی۔ جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ معاملہ براہ راست عوامی مفاد کا ہے، سپریم کورٹ کا موبائل کارڈ پر ٹیکس وصولی سے روکنے کا حکم براہ راست عوامی مفاد میں تھا جبکہ ٹیکس بحال کرنا عوامی مفاد میں نہیں، موبائل کارڈ پر عوام کو پورا بیلنس ملنا چاہیے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ موبائل ٹیکس کٹوتی سے روکنے کا سابق چیف جسٹس کا فیصلہ بحال کرے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں