یکم رمضان کو تعطیل ہو گی۔رپورٹ انصرعباس

کراچی (اہم نیوز) یکم رمضان المبارک کو بینک تعطیل کا اعلان، زکوٰة کی کٹوتی کیلئے یکم رمضان المبارک1440ہجری کو تمام بینکس، ترقیاتی، مالی اداری اور مائیکرو فنانس بینکس عوام سے لین دین کیلئے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یکم رمضان المبارک کو بینک تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم رمضان المبارک1440ہجری کو عوام سے لین دین کیلئے بند رہے گا۔

چونکہ اس روز زکوٰة کی کٹوتی کا کام کیا جائے گا، اس لیے تمام بینکس، ترقیاتی، مالی اداریاور مائیکرو فنانس بینکس یکم رمضان المبارک 1440ہجری کو عوام سے لین دین کیلئے بند رہیں گے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقاتِ کار کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
ماہ رمضان المبارک1440ہجری کے دوران بینک دولت پاکستان میں درج ذیل دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا، جس کی پیروی تمام بینک ، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکرو فنانس بینک بھی کریں گے۔

اس فیصلے کی رو سے پیر تا جمعرات کے اوقات کار صبح 10 بجے سے 4 بجے سہ پہر تک، جس میں 2 بجے سے سوا 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔ جبکہ جمعہ کو دفتری اوقات 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے، جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔ اس شیڈول کے مطابق مزید ہدایت کی گئی ہے کہ عوام سے لین دین کے لیے کاروباری (بینکنگ) اوقات پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے 2 بجے دو پہر تک ہوں گے ، جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔ جبکہ جمعہ کو عوام سے لین دین (بینکنگ) کے اوقات 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے، جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا‘رمضان المبارک کے بعد مذکورہ اوقاتِ کار، قبل از رمضان کے اوقات میں خود بخود تبدیل ہو جائیں گے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں