میاں نواز شریف عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہے ہیں، مریم نواز

میاں نواز شریف عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہے ہیں، مریم نواز

لاہور(اہم نیوز)مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہے ہیں۔مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو کسی جرم کی سزا نہیں مل رہی بلکہ وہ عوام کے درد کی آواز بننے کی سزا بھگت رہے ہیں۔نوازشریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں انکا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا اور یہ پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لئیے ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں، ان کا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا اور یہ پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار پھر کہتی ہیں کہ نواز شریف انشا اللہ آپ کا سر جھکنے نہیں دیں گے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں