عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے بڑامطالبہ بڑی شخصیت کا سامنےآگیا

اسلام آباد(اہم نیوز) قومی اسمبلی کے سابق سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےایران دورے کے موقعہ پر جو بیان دیا اور امریکی میڈیا سے انٹر ویو کے دوران جو کچھ کہا اس پر ان کے خلاف آرٹیکل 6کا اطلاق ہونا چاہیے۔ایاز صادق ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دے رہے تھے جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایران مین جو بیان دیا وہ پاکستان کے خلاف چارج شیٹ ہے اور سنگین غداری کے زمرے میں آتا ہے۔
ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ اگر متعلقہ حلقوں کو عمران کان کے بیان پر اعتراض نہیں تو ہو سکتا ہے کہ ان کے کہنے پر ہی وزیراعظم نے یہ بیان دیا ہو۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کے دورے کے موقعہ پر پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستانکی زمین کو بھی ایران کے خلاف استعمال کیا جاتا رہا ہے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید شروع کر دی تھی اور اس بیان کو پاکستان کے خلاف غداری قرار دیتے ہوئے استعفے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اں تر ویو کے دوران عمران خان سے یہ بھی سوال کیا کہ عمران خان بتائیں کہ ان سے ڈیل کی بات کون کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے تو ڈیل کی بات ہی نہیں کی گئی۔ انہوں نے نے وفاقی وزیر خارجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عبالحفیظ شیخ شوکت عزیز کی طرح ایک سوٹ کیس میں آئے ہیں اور اسی طرح واپس چلے جائیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ میں صرف نواز شریف کا بیانیہ چلتا ہے اور وہ ابھی بالکل ٹھیک نہین ہیں، اللہ ان کو صحت دے۔ چئیرمین پی اے سی کی تبدیلی پر پیپلز پارٹی کے ردِ عمل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کو اعتراض ہو گا تو میاں شہباز شریف کو چئیرمین پی اے سی برقرار رکھیں گے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں