ماہ رمضان میں سرکاری آفیسران کی غریبوں کو امداددینے کی تصاویر کارکردگی کا ثبوت ہوتی ہیں آپ کیا کہتے ہیں

۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( ) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں مخیر حضرات غریب اور نادار افراد کی کفالت کےلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دنیاو آخرت میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں ۔یہ بات انہوںنے ادارہ ہلال احمر میں ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے بیوہ معذور ، نابینا اور خصوصی افراد میں راشن بیگ تقسیم کرتے ہوئے منعقدہ تقریب کے دوران کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیاء، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، خاور ظہور چوہان، چوہدری افتخار ، فرزانہ بلوچ، علی رضا مختار، مدثر حبیب جامی سمیت دیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے منعقدہ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس بابرکت مہینہ میں دل کھول کرقومی جذبہ کے تحت مستحقین کی ضروریات کو پورا کرکے اپنا مذہبی اخلاقی اور معاشرتی فریضہ پورا کر سکتے ہیں جس سے معاشرہ میں بہتری واقع ہوگی دکھی اور ضرورت مند انسانیت کی مدد کرکے ہم دلی سکون اور اطمینان حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے پاک پیغمبرحضرت محمدﷺکا بھی یہی درس ہے کہ ہم اپنے ارد گر د موجودمستحق اور نادار افراد کی ہرممکن حد تک مدد کریں ۔سماجی تیطمیں اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے 2سو مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کئے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں