حیدرآباد۔منافع خوروں کے خلاف آپریشن۔بیورورپورٹ

09مئی2019ء

حیدرآباد( )ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے رمضان المبارک میں اشیا ء خوردونوش،پھل،فروٹ،گوشت سمیت دیگر اشیاء کی سرکاری مقررکردہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت ممکن بنانے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کردیا،ڈپٹی کمشنر متعلقہ اداروں کے افسران وپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فقیر کا پڑ بازار،گوشت مارکیٹوں اوربڑے ہول سیلرز کی دکانوں پر چھاپے،درجنوں منافع خوروں پر ہزاروں روپے جرمانے،ڈپٹی کمشنر نے خریداروں کو روک روک کر خریدے گئے فروٹ ودیگر اشیاء کے دام معلوم کئے،ڈپٹی کمشنر نے پورے ماہ صیام میں مارکیٹ کمیٹی کے عملے کی شکایتی مراکز اوربازاروں میں موجودگی یقینی بنانے کی ذمے داری علاقائی تھانیداروں کو سونپ دی،شہریوں سے شکایتی مراکز میں منافع خوروں کی نشاہدہی کرنے اپیل،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید اعجاز علی شاہ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی فراز احمد صدیقی کی سرکردگی میں پرائس کنٹرول ڈپارٹمنٹ اورمارکیٹ کمیٹی کے افسران وعملے نے فقیر کاپڑ پر سرکاری مقررکردہ داموں پر اشیاء خوردونوش،پھل،فروٹ،گوشت اجناس کی فروخت ممکن بنانے کیلئے بڑا کریک ڈاؤن کیا،جس کے دوران درجنوں منافع خوروں پر بروقت ہزاروں روپے جرمانے کرکے وصول کئے گئے اورآئندہ کیلئے حتمی انتباہ دیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے تیارکی جانے والی مانیٹرنگ فہرستوں میں اندراج کردیاگیا،ڈپٹی کمشنر نے مرغی،چھوٹے بڑے کے گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں،گوشت مارکیٹ سے گوشت فروخت کرنے والوں کے داموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا،اورافسران کو ضلع بھر کی تمام گوشت مارکیٹوں اوردیگر مقامات سے گوشت کی فروخت کرنے والوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی،کاروائی کے دوران کئی بڑے ہول سیلرز بھی بھاری جرمانے کئے گئے،ڈپٹی کمشنر سید اعجاز علی شاہ نے فروٹ اوردیگر اشیاء خریدنے والے کئی افراد کو روک کر خرید کے دام معلوم کئے،ڈپٹی کمشنر نے فقیر کا پڑچوک سے متصل فائربریگیڈ اسٹیشن کے باہر مارکیٹ کمیٹی کے شکایتی مرکز میں عملے کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افسران کی سرزلش کی،اور موقع پر موجود ڈی ایس پی ایوب درانی اوردیگر پولیس افسران کو ہدایت کی وہ مارکیٹ کمیٹی کے شکایتی مراکز کی کڑی نگرانی کریں اوران کی شکایتی مراکز اوربازاروں میں موجودگی یقینی بنائی جائے،جبکہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کہ وہ صبح 11بجے سے افطار تک ہرصورت بازاروں اورکیمپوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بظاہر کاروائی کچھ بازاروں میں نظر آرہی ہے مگر مرکزی مارکیٹوں اوربازاروں میں سرکاری داموں پر عملدرآمد کرکے لئے انٹیلیجنس نیٹ ورک بیچھایاگیا ہے،اوراس وقت ضلع بھر میں انتظامیہ کی مضبوط گرفت کے باعث شہریوں کو سرکاری داموں پر اشیاء مل رہی ہیں جبکہ بعض مقامات پر منافع خوری کی شکایت بھی ہیں جنہیں جلد حل کرلیاجائے گا،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا منافع خوری کے خلاف اپنا کردار ادا کریں اوربازاروں میں موجود شکایتی مراکز اورمرکزی کمپلین سیل کو منافع خوروں کی اطلاع دیں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں