لیڈیزپولیس کےہمراہ سیکورٹی ادارے کا مکان پر چھاپہ۔بڑی مقدار میں شراب برآمد

کیپٹل سٹی پولیس پشاور پر یس ریلیز9 مئی 2019

(تھانہ پہاڑی پو رہ پولیس نے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی)

پشاور () کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران مکان سے بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پورکو خفیہ زراءع سے اطلاع ملی تھی کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں ایک رہائشی مکان میں بڑے پیمانے پر شراب فروشی کا دھندہ کیا جا رہا ہے ماطلاع کو مصدقہ جا ن کر اے ایس پی فقیر آباد سرکل محمد شعیب کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ پہاڑی پورہ اعجاز خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنےکا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ایچ او اعجاز خان نے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور رہائشی مکان سے شراب برآمد کرنے کی خاطر مقامی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرکے گزشتہ روز لیڈیز پولیس اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مکان پر چھاپہ مار کر ایک ملزم ذوالفقار ولد اورنگزیب سکنہ چغلپورہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مکان سے 60بوتل شراب اور اسلحہ ایک عدد راءفل،ایک عدد بندوق اور ایک عدد ریپیٹربھی برآمد کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا گیا


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں