پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بالر محمد عامر کے مبینہ طور پر چکن پاکس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات کے بعد ورلڈ کپ 2019ء میں ان کی شرکت کی امیدیں ماند پڑ گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بالر محمد عامر کے مبینہ طور پر چکن پاکس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات کے بعد ورلڈ کپ 2019ء میں ان کی شرکت کی امیدیں ماند پڑ گئی ہیں۔ محمد عامر انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نہیں کھیل سکے تھے۔ ٹیم آفیشلز کا کہنا تھا کہ وہ وائرل انفیکشن کا شکار تھے۔ لیکن وہ منگل کی شام برسٹل میں ہونے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق محمد عامر ممکنہ طور پر چکن پاکس کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان دنوں ٹیم کے بجائے لندن میں مقیم اپنی فیملی کے ساتھ ہیں۔
کرک انفو ویب سائٹ کے مطابق محمد عامر کو صحت یاب ہونے میں کتنا وقت لگے گا یہ ابھی واضح نہیں لیکن اگر اُنہیں کم از کم ایک ہفتہ بھی لگا تو ان کے لیے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے کا وقت گزر جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان منگل کو ہونے والے میچ کے بعد صرف دو ون ڈے رہ جائیں گے جو جمعے اور اتوار کو ہوں گے۔ لہذا اگر وہ جمعے تک صحت یاب نہ ہوئے تو پھر اُن کے لیے اسکواڈ میں جگہ بنانا بہت مشکل ہوگا۔ عامر ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ لیکن حتمی اسکواڈ کے لیے 23 مئی تک تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔ لیفٹ آرم فاسٹ بالر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا اور ورلڈ کپ اسکواڈ میں اُن کی شمولیت سیریز میں اُن کارکردگی سے مشروط تھی۔ لیکن وہ اب تک کوئی بھی میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں