شہبازشریف کا ڈنکا بجنے لگا لاھور میٹرو بارے ن لیگ کا دعوی سچ ثابت ھو گیا

اسلام آباد(اہم نیوز)لاہورمیٹرو بس منصوبہ 29 ارب 86 کروڑمیں مکمل ہوا،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پیش۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس ہوا جس میں لاہورمیٹروبس منصوبہ کی تفصیلات پیش کی گئیں،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق لاہورمیٹرو بس منصوبہ 29 ارب 86 کروڑمیں مکمل ہوا،لاہور میٹرو بس منصوبہ کاتخمینہ 30 ارب سے زائدکا رکھاگیاتھا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کو 30 ارب سے کم لاگت پرمکمل کیاگیا ہے۔جس کے بعد لاہورمیٹرو بس کی لاگت پرن لیگ کادعویٰ سچ ثابت ہو گیا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں