مریم نوازاور بے نظیر بھٹو کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کے ساتھ موازنہ کرنے پر انٹرنیٹ پر ایک بحث چھڑ گئی۔

اسلام آباد (اہم نیوز) : مریم نوازاور بے نظیر بھٹو کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کے ساتھ موازنہ کرنے پر انٹرنیٹ پر ایک بحث چھڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں فاطمہ جناح، محترمہ بے نظیر بھٹو اور مریم نواز کی تصویر شئیر کی اور ساتھ لکھا کہ اب مریم نواز کی قوم کی اُمید ہیں۔
میاں جاوید لطیف کے اکاؤنٹ سے کیے گئے اس ٹویٹ پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ کرنا پڑ گیا جبکہ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ ایک صارف نے میاں جاوید لطیف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ فراڈ کرنے والی مریم نواز اور کرپشن کرنے والی محترمہ بے نظیر بھٹو کا فاطمہ جناح کے ساتھ موازنہ کر رہے ہو، آپ کو تھوڑی شرم کرنی چاہئیے اور قوم کی ماں فاطمہ جناح کی عزت کرنی چاہئیے۔
آپ اپنا اکاؤنٹ اور ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیں۔
ایک اور ٹویٹر صارف نے کہا کہ کیا آپ ہوش میں نہیں ہیں جو ایسی باتیں کر رہے ہیں؟ایک صارف نے میاں جاوید لطیف کو حقیقت سے آشنا کر دیا اور کہا کہ جاوید صاحب شرم کریں ، ایک ڈاکو کی بیٹی کیسے قوم کی اُمید ہو سکتی ہے۔ٹویٹر پر اس حوالے سے نہ صرف میاں جاوید لطیف کو تنقید کا سامنا ہے بلکہ مسلم لیگ ن اور اس کے سپورٹرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ مریم نواز کا قوم کی ماں فاطمہ جناح سے ہرگز موازنہ نہیں کر سکتے۔ایک صارف نے تو میاں جاوید کے اکاؤنٹ سے کیے گئے اس ٹویٹ کو سال کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دے دیا۔ایک صارف نے کہا کہ قوم کی اُمید ہونے سے قبل مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی اُمید تھیں لیکن انہوں نے انتہائی مہارت سے نہ صرف اپنے والد کی کی سیاست کو تباہ کیا بلکہ انہیں دوبارہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی دھکیل دیا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں