کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو عیدالفطر کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی اجازت دے دی۔

نواز شریف نے حکومت مخالف تحریک چلانے کی اجازت دیدی
16 مئی ، 2019

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو عیدالفطر کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی اجازت دے دی۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں آج مسلم لیگ ن کے قائد محمدنواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز سمیت دیگر اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو عیدالفطر کے بعدبڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔

انہوں نےکہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی اس احتجاج کے دوران عوام کی درمیان ہوں گے۔

ملاقات میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو احتجاجی حکمتِ عملی ترتیب دینے سمیت اپوزیشن جماعتوں سے رابطے بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں