چیئرمین FBR شبر ذیدی کے لیے مشکل کھڑی ھو گئی معاملہ عدالت میں چلا گیا

اسلام آباد (اہم نیوز ) ایف بی آر کے چیئرمین شبرز یدی کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے کیونکہ ڈپارٹمنٹ کے افسر نے ہی ان کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈر ل بورڈ آف ریونیو کے 19 ویں گریڈ کے افسر علی محمد کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں شبر زید ی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ شبر زیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں کام کرنے سے روکا جائے اور چیئرمین ایف بی آر کیلئے افسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آر کی تعیناتیوں کو روکا جائے اور ایف بی آر کے افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے ۔
یاد رہے کہ حکومت نے شبر زیدی کو ایف بی آر کا اعزازی چیئرمین تعینات کیا تھا جس پر اس سے قبل بھی تحفظات سامنے آئے تھے تاہم ان کے علاوہ عمران خان نے رضا باقر کو گورنر سٹیٹ کے عہدے پر بھی تعینات کیاہے ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں