اسد عمر کو جہانگیر ترین کے کہنے پر وزارت خزانہ سے ہٹایا گیا بڑا دعوی سامنے آگیا

اسلام آباد (اہم نیوز) : مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفے سے متعلق انکشاف کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ اسد عمر کو جہانگیر ترین کی خواہش پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہاسد عمر کو وزارت خزانہ چھوڑنے کے لیے کہا گیا تھا۔ اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں بھی کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتےہیں کہ اسد عمر وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت پٹرولیم سنبھال لیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا۔
اسد عمر نے بالکل صحیح انکار کیا۔ کیونکہ آپ کی پروفیشنل انا ہوتی ہے اور اگر آٹھ مہینے میں آپ کا لیڈر آپ کو فارغ کر دے تو ہم بھی اسی طرح کا رد عمل دیں گے جیسا اسد عمر نے دیا۔
محمد زبیر نے کہا کہ ایسا کرنے سے حکومت کو کیا فائدہ ہوتا ہے کیا نہیں یہ تو آگے جا کر حالات ہی بتائیں گے۔ اسد عمر نے جو اب وزارت خزانہ کی قائمہ کمیٹی کی چئیرمین شپ سنبھالی ہے یہ ان کا بہترین فیصلہ ہے۔ کیونکہ اب وہ حکومت پر نکتہ چینی بھی کر سکیں گے۔
اب چونکہ وہ قائمہ کمیٹی کے چئیرمین ہیں لہٰذا وہ کسی کو بھی طلب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اسد عمر کو جہانگیر ترین کی خواہش پر ہٹایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ اسد عمر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وفاقی کابینہ میں بھی اُکھاڑ پچھاڑ کی گئی اور کئی وزرا کے قلمدان تبدیل کیے گئے تھے۔ اسد عمر کو وزارت خزانہ کی جگہ وزارت پٹرولیم کا قلمدان دینے کی پیشکش کی گئی جسے اسد عمر نے ٹُھکرا دیا تھا۔ جس کے بعد اسد عمر کو کابینہ کا حصہ رہنے کے قائل کرنے کی کافی کوشش کی گئی تاہم اب اسد عمر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چئیرمین تعینات کیا گیا ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں