مجھے کیوں نکالا اور پارٹی بدلنے بارے فواد چوہدری کی وضاحت آ گئی

اسلام آباد (اہم نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ پتہ ہے مجھے کیوں نکالا گیا ؟ پوچھنے کی کیا ضرورت ہے ، دوتین وزارتوں میں سے ایک وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا انتخاب کیا ، پارٹی بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہاہے کہ پتہ ہے مجھے کیوں نکالا گیا ؟ پوچھنے کی کیا ضرورت ہے ، دوتین وزارتوں میں سے ایک وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا انتخاب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں کئی اصلاحات کیں ، امیدہے کہ ریورس نہیں ہونگی ،وزارت پر کام نہ کرنے دیا جائے تو مشکلات ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، اسد عمر کو ہٹانے کافیصلہ تحریک انصاف میں مقبول فیصلہ ثابت نہیں ہوا ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں