امریکہ نے ڈرون حملہ کر دیا ہلاکتیں ھو گئیں۔اہم لوگ مارے گئے

پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ پکتیکا میں امریکی جاسوس طیارے کے ایک گاڑی پر میزائل حملے میں تین طالبان ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جاسوس طیارے کے حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم طالبان نے واقعہ پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس بارے میں فوری طورپر کوئی بیان جاری کیا ہے۔ امریکی ڈرون نے اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق دن دن گیارہ بجے کے قریب افغان صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل کے علاقہ باقر خیل میں ایک گاڑی پر ایک میزائل داغا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مبینہ طورپر طالبان کے تین جنگجوہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ہلاک افراد کی شناخت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا تاہم طالبان نے واقعہ پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں افغانستان کے شمالی صوبے بغلان کے شہر پل خمری میں طالبان نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر بارود سے بھری گاڑی کے ساتھ حملہ کیا تھا، جس میں 13 سیکورٹی اہل کار ہلاک ہوئے تھے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں