ترجمان نیب نے و ضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا ہے۔

ترجمان نیب نے و ضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا ہے۔

ترجمان قومی احتساب بیورو ( نیب ) کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے جو باتیں منسوب کی گئیں وہ درست نہیں، کالم نگار نے خود کالم میں لکھی گئی باتوں کی وضاحت کر رکھی ہے، کالم میں حقائق بیان نہیں کیے گئے۔ کچھ شخصیات اور کیسز سےمتعلق جو بیان کیا گیا وہ درست نہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نیب معاملے پر پہلے بھی وضاحت جاری کرچکا ہے، نیب کی تردید ٹی وی چینلز پر نشر اور قومی اخبارات میں شائع ہوچکی ہے۔ نیب کے مطابق قومی ادارے کی جانب سے 17 مئی 2019ء کو جاوید چوہدری کے کالم پر وضاحت جاری کر دی تھی۔

نیب کی جانب سے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قومی ادارہ اپنا کام کرتا رہے گا، پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کو ہی کالا قانون کہا جا رہا ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں