طیبہ گل آڈیو سکینڈل کے بعد چیئرمین نیب کا پہلا بیان سامنے آ گیا کیا کہا جانئے اس رپورٹ میں۔

اسلام آباد (اہم نیوز) : چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے صاف کہہ دیا کہ میں کسی دباؤ میں نہیں آؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے خصوصی بات کرتے ہوئے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، میں اپنے مقصد پر ڈٹا ہوا ہوں، لہٰذا احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ میں اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گا، بلکہ آئین وقانون کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا اور کسی خوف اوردباؤمیں ہرگز نہیں آؤں گا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کی نیب نے سختی سے تردید کر دی تھی۔ نجی ٹی وی چینل نیوز ون نے اپنے چینل پر ایک ویڈیو چلائی تھی جس میں چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تصویر کے ساتھ ایک فون کال کی ریکارڈنگ چلائی گئی تھی جس میں ایک شخص ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں