حکومت کی اتحادی جماعت نے اپوذیشن کی APC میں جانے کا اعلان کر دیا PTI کی حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے ۔ رپورٹ یوسف تبسم

اسلام آباد (اہم نیوز) تحریک انصاف کے اتحادی اختر مینگل نے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کا کہنا ہے کہ نئےپاکستان نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، اپوزیشن نے عید کے بعداے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تو ضرور شرکت کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت ایوان عدم استحکام کا شکار ہو گیا ہے۔تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے حکومت سے علیحدہ ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اس حوالے سے جمعرات کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اہم اعلان کیا گیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے ان کے ساتھ 6 نکاتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے، تاہم اب تک حکومت نے ان کا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے پر اب تک عملدرآمد شروع نہیں کیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے تحریک انصاف کی حکومت سے علیحدہ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں عید کے بعد شیڈول آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت دی گئی تو، وہ اس کانفرنس میں ضرور شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ اگر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تو اس صورت میں وفاقی حکومت عدم استحکام کا شکار ہو جائے گی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی علیحدگی کی صورت میں تحریک انصاف حکومت قائم رکھنے کیلئے درکار مطلوبہ نشستوں سے محروم ہو جائے گی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں