یوم تکبیر کے حوالہ سے بلوچستان کے شہر نصیرآبادمیں ریلی و تقریب کا انعقاد۔رپورٹ نبی بخش

۔نصیرآباد رپورٹ نبی بخش بلوچ ( اہم نیوز)

یوم تکبیر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی بلوچ کی قیادت میں ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں مختلف سرکاری محکموں کی سر براہان اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعددا میں شرکت کی ریلی میں شریک افراد نے بینر پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ جس میں پاکستانی فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئےPTMکے خلاف سخت لہجا اختیار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے تنظیم کو پاکستان میں کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا پاکستان میں راہ کر پاک سر زمین کے خلاف سازش کر نے والے منظور پشتین کا اصل اور مقرو چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔بکھلاہٹ کے شکار یہ غیر ملکی سازشی عناصر پاکستان میں فساد پیداکر نے کی کوشش کر رہا ہے۔جسے پاکستانی عوام ہر صورت میں نا کام بنائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ یو م تکبیر ہمیں زندہ قوم ہونے کی احساس دلاتا ہے زندہ قو میں اپنی تاریخ کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ اس موقع پر ریلی کے سیکورٹی کیلئے خاص انتظامات کیئے گئے تھے نصیرآباد پولیس کے چاک و چوبند دستے ریلی کے مختلف راستوں پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔جس پر عوام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا گیا آخر میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد آفس کے سامنے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں