نوعمربچی سے اجتماعی ذیادتی کا معاملہ جرنلسٹ آصف منور کی پراثر تحریر

تحریر: آصف منور
میرے ملک میں پیدا ہونے والی جمنا
تیرے ظلم کا حساب کون دے گا۔
یہ ہے وہ ہندو بچی جمنا سامی جسکی عزت تار تار کر دی گئی اور اس سے اس کے تمام بنیادی انسانی حقوق چھین لئے گئے۔ یہ بچی ظلم اور جنسی زیادتی کا شکار ھوئی۔ اور یہ وہ درندے ہیں جنہوں نے اس ہندو بچی کوزبردستی شراب پلائی اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔افسوس در افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسے سانڈ کھلم کھلے گھوم رہے ہیں زیادہ معاملات رپورٹ نہیں ہوتے اگر ہوتے بھی ہیں تو ہمارے کمزور قانون سے کھیل کر ایسے درندے اپنے پیسے اور اثرورسوخ کا بے جا استعمال کر کے قانون کے شکنجے سے نکل جاتے ہیں ۔ ایسے درندہ صفت لوگوں کو ایسی نازیبا کارروائیوں کوروکنے کےلئے اور انسانیت کو بچانے کےلئے ایسی قانون سازی کی ضرورت ہے جس سے ایسی کارروائیوں کی روک تھام کےلئے اور خاتمہ کےلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ایسے لوگوں سخت سزا دی جائے۔

ٹنڈو محمد خان : 12 سالہ بچی کو درندگی اور حوس کا نشانہ بنانے والے قانون کی گرفت میں آگئے ۔ زوالفقار تالپور ایس ایس پی

ٹنڈو محمد خان : 12 سالہ بچی جمنا کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ زوالفقار تالپور

ٹنڈو محمد خان : ملزمان روشن شیخ اور رجب علی عرف جگنو شیخ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔ ایس ایس پی

ٹنڈو محمد خان : ملزمان بچی کو شراب پلا کر زبردستی 2 روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔ زوالفقار تالپور

ٹنڈو محمد خان : ملزمان بچی کو مقامی پیٹرول پمپ کے قریب واقع مقام پر لے گئے تھے ۔ ایس ایس پی

ٹنڈو محمد خان : بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزمان اسے بے ہوشی کی حالت میں گراونڈ میں پھینک کر چلے گئے تھے ۔ ایس ایس پی

ٹنڈو محمد خان : پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ایس ایس پی


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں