غیرت کے نام پر 19 سالہ دلرباب قتل ۔ ملزم فرار

ٹوبہ ٹیک سنگھ/ غیرت کے نام پر ایک اور قتل

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ سنگھ غیرت کے نام پر ایک قتل، رجانہ کے نواحی گاوں 184 گ ب میں 19 سالہ دلرباب کو اس کے بھائی اور دیور نے فائر مار کر قتل کر دیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ لڑکی کو اس کے دیور نے فون پر کسی سے باتیں کرتے ہوئے سن لیا تھا جس پر دیور نے لڑکی کے بھائی کو بلایا اور دونوں نے مل کر دلرباب کو قتل کر دیا۔ دلرباب نے دوسال قبل پسند کی شادی کی تھی اس کے بطن سے ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔ رجانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر رجانہ منتقل کر دیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار قریشی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او فضل عباس کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں