وفاقی وزیر زرتاج گل کی بہن شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی ۔ شبنم گل کی مشکلات میں اضافہ ھوگیا ۔ رپورٹ شیراز خان

لاہور(اہم نیوز) لاہورکالج فار وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ نے کہا ہے کہ شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کا معاملہ سنڈیکیٹ میں رکھا جائیگا، شبنم گل نے بانڈ سائن کیا ہوا ہے جب تک پی ایچ ڈی مکمل نہیں ہوگی کہیں نہیں جاسکتیں،جبکہ پی ایچ ڈی کرنے کے بعد 5 سال تک یونیورسٹی میں پڑھانے کی پابند ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرمملکت زرتاج گل کی بہن شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹرفرخندہ نے کہا کہ شبنم گل کا معاملہ سیریس ہے۔ میں اس پر فیصلہ نہیں لوں گی۔ شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کا معاملہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں رکھا جائیگا۔ شبنم گل نے بانڈ سائن کیا ہوا ہے جب تک پی ایچ ڈی مکمل نہیں ہوگی کہیں نہیں جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ شبنم گل پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد پانچ سال تک یونیورسٹی میں پڑھانے کی پابند ہیں۔ واضح رہے وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ زرتاج گل نے وزیراعظم عمران خان کی ناراضگی کے بعد نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لے لیا تھا۔

خط تعیناتی کیلئے نہیں بلکہ تحقیقات کیلئے لکھا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ 27 فروری کو پرنسپل سیکرٹری نے زرتاج گل کی ایماء پر سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا تھا۔ خط کا مقصد نیکٹا حکام پر دباؤ ڈالنا یا اقرباء پروری نہیں تھا۔ دوسری جانب گزشتہ روز نیکٹا نے وفاقی وزیر زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کی خدمات لینے بارے وضاحت جاری کی کہ نیکٹا نے شبنم گل کی خدمات لینے کیلئے 100فیصد میرٹ اور طریقہ کارکواختیارکیا۔

ترجمان نیکٹا نے کہا کہ ڈیپوٹیشن پرگریڈ17 سے گریڈ19 تک تعیناتی کیلئے وفاقی و صوبائی محکموں سے 12 درخواستیں ملیں۔ جس پردرخواستوں کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر،ڈائریکٹرکیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔امیدواروں سے3رکنی کمیٹی نے انٹرویو کیے۔ کمیٹی نے 12میں سے6 امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش کی، کیسزاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجے۔ شبنم گل منتخب کیے گئے امیدواروں میں سے ایک ہے۔ کمیٹی نے میرٹ پران کی تعیناتی کی سفارش کی۔ ترجمان نے کہا کہ شبنم گل گریڈ 19میں پہلے ہی سے کام کررہی تھی ان کی تقرری بطورڈائریکٹرخالصتاً میرٹ پرہوئی۔ شبنم گل پی ایچ ڈی سکالرہیں اور انسداد دہشتگردی پر کئی مقالے لکھے۔ شبنم گل کو نیکٹا کے ریسرچ ونگ کے لیے مناسب اور متعلقہ پایا گیا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں