حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتال میں غریب اور مستحق مریضوں کیلئے مفت ادویات برائے زکواة فنڈ کو بحال کر دیا گیا ہے ۔رپورٹ ڈاکٹر ریاض نول

جھنگ ( مہر ریاض نول سے ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتال میں غریب اور مستحق مریضوں کیلئے مفت ادویات برائے زکواة فنڈ کو بحال کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اب زکواة فنڈ سے مفت ادویات کا حصول ممکن ہے یہ بات زرقا اظہر میڈیکل سوشل آفیسر DHQ ہسپتال نے بتائی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے صحت مند پنجاب کے ویژن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے معطل شدہ زکواة فنڈ مفت ادویات برائے غریب اور مستحق مریضوں کو بحال کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں غریب اور مستحق مریض مفت ادویات کیلئےدفتر میڈیکل سوشل سروسز یونٹ بالمقابل ایم ایس آفس ہسپتال سےاستحقاق فارم لیکر اپنے محلہ یا گاوں کی لوکل زکواة کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر سے فارم کی تصدیق کروانے کے بعد میڈیکل رپورٹ کے ہمراہ متعلقہ دفتر میں جمع کروائیں تاکہ مفت ادویات کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں