سعودی ولی عہد کی بہن شہزادی کے لیے بڑی مشکل کھڑی ھو گئی عدالت میں ٹرائل شروع ۔

پیرس(اہم نیوز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بہن شہزادی حصہ کے خلاف یورپی ملک فرانس میں ملازم پر تشدد کروانے اور انہیں پاؤں چومنے پر مجبور کرنے کے تحت آئندہ ماہ سے عدالتی ٹرائل کا ا?غاز ہوگا۔سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز کی صاحبزادی شہزادی حصہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے محافظ کے ذریعے گھر کی تزئین و آرائش کرنے والے ایک ملازم پر تشدد کروایا۔شہزادی حصہ پر الزام ہے کہ انہوں نے گھر کی تزئین و ا?رائش کرنے والے ملازم کو گستاخی کرنے کے بعد غلطی کا ازالہ کرنے کے طور پر پاؤں چومنے کے لیے بھی مجبور کیا۔

شہزادی حصہ کی جانب سے محفاظ کے ذریعے ملازم پر تشدد کروانے کا واقعہ 2016 میں پیش ا?یا اور فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے۔

واقعے کا مقدمہ شہزادی حصہ نہیں بلکہ ان کے محافظ پر دائر کیا گیا، تاہم شہزادی پر الزام ہے کہ ملازم پر تشدد ان کے کہنے پر کیا گیا۔اسی کیس میں فرانس کی عدالت نے مارچ 2018 میں شہزادی کی گرفتاری اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کے عالمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔

اور اب فرانس کی عدالت نے اسی کیس کی سماعت ا?ئندہ ماہ مقرر کردی۔رپورٹ کے مطابق ٹرائل کے موقع پر شہزادی حصہ عدالت میں موجود نہیں ہوں گی، تاہم ان پر لگائے گئے الزامات پر ٹرائل ہوگا۔اسی کیس میں فرانسیسی پولیس اور عدالت نے شہزادی حصہ کے محافظ پر ملازم پر تشدد کرنے، انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دینے اور انہیں ان کی رضامندی کے بغیر دبوچے رکھنے کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔اب عدالت میں شہزادی حصہ پر لگائے گئے الزامات اور ان کے محافظ کی جانب سے گھر کی تزئین و ا?رائش کرنے والے ملازم پر تشدد کرنے کا ٹرائل 9 جولائی سے شروع ہوگا۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں