وزیراعظم کی تقریر یا مہنگائی تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ن لیگ سے رابطہ میں آ گئے کیا فارووڈ بلاک بننے جارہا ھے کتنے ارکان مسلم لیگ ن سے رابطہ میں ہیں بڑا دعوی سامنے آ گیا

اسلام آباد (اہم نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 15 اراکین قومی اسمبلی ن لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہاد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان کو ہم نے نہیں بلایا وہ خود آئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اور بھی ارکان ہمارے ساتھ ہیں۔اپنی ممکنہ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انہیں پستولوں سے ڈر نہیں لگتا تھا۔

خیال رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے. نیب نے ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کو باقا عدہ تحقیقات میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے شواہد مل گئے مزید تحقیقات کرنی ہیں نیب،ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں انکوائری کی انویسٹی گیشن میں منتقلی کا فیصلہ کیا جائیگا، نیب نے ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کو باقا عدہ تحقیقات میں تبدیل کرنے کے لئے نیب ہیڈکوارٹرز کو لکھ دیا ہے.خیال رہے  گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد اپوزیشن میں جیسے بھونچال آ گیا ہے۔

کیونکہ عمران خان نے احتساب کی بات کو آگے بڑھانے اور چوروں ڈکیتوں کو کسی قیمت پر نہ چھوڑنے کا وعدہ کیا ہے۔اپوزیشن کی حکومت سے نہ ڈیل ہو رہی ہے اور نہ ہی انہیں ڈھیل مل رہی ہے۔پہلے نواز شریفجیل میں تھے اب حمزہ شہباز اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی جیل میں ہیںلگتاایسے ہی ہے کہ کچھ مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی۔ حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے ہیں اور لفظی گولہ باری عروج پہ ہے۔وزیراعظم عمران خانکی تقریر کو ن لیگی راہنماﺅں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں