کرکٹ ورلڈ کپ افغان باؤلر راشد خان نے ناقابل یقین ریکارڈ قائم کر دیا رپورٹ شیرازخان

مانچسٹڑ: ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو تین سوا ٹھانوے رنز کا ہدف دے دیا۔

میگا ایونٹ کے چوبیسویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف چھکوں کی برسات کردی، ون ڈے کی اننگز میں پچیس چھکے لگانے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز اسکور کئے، مورگن نے 148، بیئراسٹو نے 90، روٹ نے 88، معین علی نے ناقابل شکست 31 اور جیمز ونس نے 26 رنز اسکور کئے۔

مورگن نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سترہ چھکے داغ دیئے، انہوں نے روہت شرما، گیل اور اے بی ڈی ویلئرز کے سولہ چھکوں کا ریکارڈ توڑا۔

انہوں نے اکہتر گیندوں پر ایک سو اڑتالیس رنز کی اننگز کھیلی، ستاون گیندوں پر ورلڈکپ تاریخ کی چوتھی تیز ترین سنچری بناڈالی۔

افغانستان کے راشد خان کو نو اوورز میں ایک سو دس کی پھینٹی لگی جو کہ ورلڈکپ تاریخ کے بدترین بولنگ فیگرز ہیں۔

 اس کے علاوہ دولت زادران نے 85 رنز دے کر جبکہ کپتان گلبدین نائب نے 68 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں