پی آئی اے کے عملے نے ایمان داری کی مثال قائم کر دی ۔ رپورٹ یوسف تبسم

کراچی (اہم نیوز) : پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کے عملے نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے عملے نے غیر ملکی مسافر کی 5 لاکھ کی غیر ملکی کرنسی لوٹا دی۔ مسافر نے پی آئی اے کی پرواز سےکراچی سے فیصل آباد تک کا سفر کیا۔ کراچی سے فیصل آباد پہنچنے پر غیر ملکی مسافر اپنا پرس جہاز میں ہی بھول گیا تھا۔ جسے پی آئی اے کے عملے سے واپس لوٹا دیا۔

غیر ملکی مسافر نے عملے کی اس ایمانداری کی خوب تعریف کی اور ائیرلائن کی سروس پر اعتماد کا اظہارکیا۔ مسافر مائیکل ڈیوڈ نے پی آئی اے کی ائیرلائن میں مسافروں کو دئے گئے کھانے کے حوالے سے کہا کہ دوران سفر دیا گیا کھانا مزیدار تھا۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تو صارفین نے عملے کی ایمانداری کی خوب داد دی اور کہاکہ ایسے لوگ ملک کا سرمایہ ہے جو فرض شناس اور ایماندار ہوتے ہیں، ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی غیر ملکیوں کا پاکستان کے بارے میں تاثر مثبت ہوتا ہے۔ https://www.facebook.com/498776883823799/posts/841683846199766/

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے ہزاروں ڈالرز سے بھرا بیگ اصلی مالک کو واپس لوٹا دیا تھا۔ مسافرعلی احمد اپنا سامان انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں بھول گئے تھے، بیگ کی گمشدگی پر وہ بے حد پریشان ہوئے اور بیگ کی تلاش شروع کر دی جبکہ دوسری جانب علی احمد کے اس بیگ کو ائیرپورٹ انتظامیہ نے لاوارث سمجھ کر اُٹھا لیا تھا ۔ جس کے بعد اس کے مالک علی احمد کو ڈھونڈ کر یہ بیگ ان کے حوالے سے کردیا گیا۔ امریکہ سے آئے مسافر علی احمد کو گمشدہ 9900 ڈالراوردیگرسامان لوٹایا گیا تو مسافر کی خوشی کی حد نہ رہی اور انہوں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر ائیرپورٹ انتظامیہ کی خوب تعریف کی۔یہ بھی پڑھئے
https://ahemnewshd.com/latest/3445


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں