پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کامشترکہ اجلاس۔اہم فیصلے کیے گٸے۔رپورٹ چوہدری یوسف تبسم

پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کامشترکہ اجلاس۔اہم فیصلے کیے گٸے۔پریس کلب جھنگ میں ہونے والےاجلاس میں میٹ دی پریس پروگرام کی حتمی منظوری دی گٸی۔ اس پروگرام کے تحت ضلع کےتمام سرکاری اداروں کےسربراہان اورسیاسی جماعتوں کےنماٸیندگان کوپریس کلب جھنگ کے 85 مستند صحافی ممبران سے ملاقات اور سوال وجواب کا سیسشن ہوگا۔ اداروں کی پالیسیوں اورجھنگ شہرکی بگڑتی صورتحال خصوصا سیورج گندا پانی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور صاف پانی کی فراہمی یونیورسٹی سمیت عوامی مشکلات پر منتخب نمایندوں سے گفتگو ہوگی اور مشترکہ تھنک ٹینک کی شفارشات کی روشنی میں لایحہ عمل بھی بنایا جاٸے گا۔ صدر پریس کلب اورنمایندہ جنگ وجیو نیوزلیاقت انجم کاکہناتھاکہ ایگزیکٹوممبرپریس کلب علی احمدملک پرحملہ کرنےوالےسماج دشمن عناصر کےخلاف ہر قانونی اقدام اٹھایں گیں۔صدرجھنگ یونین آف جرنلسٹس ونمایندہ اےآرواٸی نیوزمصعب فاروق نے کہا کہ پریس کلب کے خلاف خبرلگانےپر متعلقہ صحافی اوراخبار کے خلاف قانونی کارواٸی کی جاٸے گی۔اجلاس کی کارواٸی سیکرٹری پریس کلب و نمایندہ ایکسپریس اخبار و نیوز چینل خرم سعید اور سیکرٹری یونین و نمایندہ پی ٹی وی سید عدنان نور نےکنڈکٹ کی اور سابقہ اجلاس کی کارواٸ کےفیصلوں کی توثیق کی۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں