ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ عطاالرحمان کی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کا حساس اداروں کیساتھ ملکر سرچ آپریشن

جھنگ پولیس 09 مارچ2019 ء

پریس ریلز

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ عطاء الرحمٰن کی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان
کے تحت جھنگ پولیس کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن و کمبنگ آپریشن ۔
جھنگ( ) موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہو ئے غلام محمود ڈوگر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر ضلع بھر میں سرچ و کمبنگ آپریشن کئے جا رہے ہیں ۔ جھنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطاء الرحمٰن کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ پولیس نے ضلع ہذا کے مختلف علاقوں میں کل37 سرچ و کمبنگ آپریشنز کئے گئے ۔ SDPOs ، SHOs، ایلیٹ ٹیمز ، QRF ٹیمز ،CTD ، سپیشل برانچ ، شاہین اسکوارڈ ودیگر ایجنسیز سمیت پولیس افسران و ملازمان نے سرچ آپریشنز میں حصہ لیا ۔ سرچ آپریشز کی کاروائی میں کل 699گھروں کی تلاشی لی گئی اور 1030 افراد کو بذریعہ بائیو میٹرک ڈیوائس چیک کیا گیا اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ ڈی پی او جھنگ کی ہدایت پر سرچ آپریشن میں کچی آبادیوں ، خانہ بدوش ، ہوٹلوں ، سرائے، لاری اڈوں اور چائنیز پروجیکٹس کے گرد و نواح میں موجود گھروں کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا ہے ۔ ڈی پی او جھنگ نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرچ و کمبنگ آپریشن کامقصد اسلحہ ، منشیات کی برآمدگی سمیت دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے تا کہ شہریوں کے اندر تحفظ کا احساس پیدا ہو ، امن و امان کا قیام ہو ، دہشت گردی کا خاتمہ ہو ، نقص امن پیدا کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو اور ملک دشمن عناصر طالبان و دیگر کالعدم تنظیموں و دہشت گرد اشخاص کی کاروائیوں کے تدارک کے لئے حفاظتی انتظامات کئے جا سکیں ۔

بہلول واصل(پبلک ریلیشنز آفیسر) ڈسٹرکٹ پولیس جھنگ

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں