اسپیشل مجسٹریٹ محترمہ مس وزیر کی نادہندگان کے خلاف کاروائیاں

(پشاورڈویژن)اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی میانوالی اور کندیاں میں ریلوے بقایاجات کی مد میں نادہندگان کیخلاف کارروائی
(میانوالی)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ناصر خلیلی کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر،اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر شبیر احمد اعوان کی میانوالی اور کندیاں میں واقع ریلوے کی 153 دوکانوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ریلوے بقایاجات جمع نہ کرنے پر 38 دوکانوں کو سیل کردیا۔جبکہ بقیہ مالکان کو ریلوے بقایاجات جمع کرنے کے لئے اج کے دن کا ہی مہلت دیا گیا۔مزکورہ ریلوے کی دوکانوں پر مالکان کے زمہ انسٹھ لاکھ بارہ ہزار روپے بقایاجات ہے جس میں نوٹسز جاری کرنے کے باوجود مالکان بقایاجات جمع نہیں کررہے تھے۔ بقیہ دوکانوں کے مالکان کو ہدایات جاری کی گئی کہ اپکے زمہ جتنے بقایاجات ہے اس کو فوری طور پر اج ہی جمع کردیں جس پر مالکان کی جانب سے عملدرآمد شروع ہوگیا جس میں اج کے دن ہی چھیالیس لاکھ روپے کی ریکوری ہوگئی ہے جبکہ بقیہ بقایاجات جمع نہ کرنے کی صورت میں مالکان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں