جھنگ : میلہ سنگ سخی سرورؒ کے موقع پر ثقافتی تنظیم لوک وراگ کی جانب سے پنجاب کی ثقافت کو نئی نسل میں متعارف کروانے کے لیے رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیاجسے خوب سراہا گیا

جھنگ( ریاض شاہد خان )میلہ سنگ سخی سرورؒ کے موقع پر ثقافتی تنظیم لوک وراگ کی جانب پنجاب کی ثقافت کو نئی نسل میں متعارف کروانے کے لیے رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسے خوب سراہا گیا.

میلہ سنگ کے موقع پر ثقافتی تنظیم لوک وراگ کی جانب سے پنجاب کی ثقافت کونئی نسلوں میں متعارف کروانے کے لیے رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس میں فنکاروں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے کے دوہڑے ،ماہیے اور گیت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔پروگرام میں شریک افراد نے ثقافتی تنظیم لوک وراگ کی کوشش کو خوب سراہا۔ثقافتی تنظیم لوک وراگ کے صدر شاہد محمود عاقب ستیانوی نے کہا کہ پنجابی ہماری مادری زبان ہے ہم صوفی بزرگ سلطان العارفین حضرت سلطان باہو ؒ کی زبان کے وارث ہیں ہماری زبان خوبصورت اور میٹھی ہے اس زبان کو پوری دنیا میں متعارف کروانے کے لیے اور اپنی نسلوں میں پنجاب کی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے لوک وراگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے پروگرام میں صدر شاہد محمود عاقب ستیانوی، نائب صدر اول محمد عمران طالب،نائب صدر دوم ملک خورشید اسلم گوگی،جنرل سیکرٹری میاں منظور الحق ضیغم،فنانس سیکرٹری خالد محمود عارف جوائنٹ سیکرٹری محمد سبطین ،سیکرٹری نشر و اشاعت کاشف علی نقی،ایگزیکٹو ممبران محمد شریف صابری،چوہدری آصف علی،حاجی محمد افضل ناز،محمد اشرف اور جھنگ دھرتی کے معروف شاعر ملک یٰسین مرحوم کے فرزند ملک منتظری مہدی سمیت دیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔نائب صدر اول محمد عمران طالب درد نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی پہچان اس کی ثقافت سے ہوتی ہے وہ قومیں ہمیشہ زوال کا شکار ہوتی ہیں جو اپنی تہذیب و ثقافت کو بھول جاتی ہیں لوک وراگ اپنی ثقافت کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے اقدامات کررہی ہے


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں