جھنگ پولیس نے رواں ماہ کیا کارنامہ سرانجام دیا سب سامنے آ گیا ۔رپورٹ انصرعباس سیال

جھنگ پولیس 15 مارچ 2019 ء

پریس ریلز
رواں ماہ میں جھنگ پولیس کا ناجائزاسلحہ و منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن ۔
کریک ڈاؤن کے دوران41مقدمات منشیات فروشوں اور 32 مقدمات اسلحہ ناجائز کے خلاف درج رجسٹر کئے گئے ۔
جھنگ(عنصر عباس اہم نیوز ) انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ عطاء الرحمٰن کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 41 مقدمات درج رجسٹر کئے ، تھانہ شورکوٹ سٹی نے 17 لیٹر اور 12 لیٹر شراب،303 گرام چرس ، 310 گرام اور 320 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو کو گرفتار کر کے انکے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے، تھانہ قادر پور نے 10 لیٹر شراب، 10 لیٹر شراب اور320گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے، تھانہ جھنگ سٹی نے 29 لیٹر شراب، 12 لیٹر ، 40 لیٹر ، 10 لیٹر ، 9 لیٹر اور 20 لیٹر زشراب، 1360گرام چرس اور420گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے،تھانہ سٹیلائیٹ ٹاؤن نے 1060 گرام چرس اور 317 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کئے ، تھانہ مسن نے 250 گرام چرس اور 5 لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کئے ۔ تھانہ موچیوالہ نے 1820گرام چرس ،345 گرام، 213گرام اور1360 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے ۔ تھانہ کوتوالی نے 08 لیٹر شراب ، 25 لیٹر ، 30لیٹر ، 14 لیٹر ، 15 لیٹر ، 13 لیٹر ، 20 لیٹر شراب اور 1365 گرام چرس،1380 گرام اور 1520 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو کو گرفتار کر کے انکے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے ، تھانہ 18 ہزاری نے 305 گرام چرس ، 1275 گرام اور 1280 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو کو گرفتار کر کے انکے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے ،تھانہ گڑھ مہاراجہ نے 320 گرام چرس اور4 لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کئے ، تھانہ وریام نے 320 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ، تھانہ احمد پور سیال نے 10 لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا ۔اسی طرح نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے ضلع پولیس نے نا جائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 32 مقدمات درج رجسٹر کئے ، تھانہ کوتوالی نے 2 عدد30 بور پسٹل معہ5 گولیاں برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کئے ، تھانہ موچیوالہ نے 12 بور بندوق ، 5 عدد 30 بور پسٹل معہ 15 گولیاں اور ایک عدد کاربین برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے ، تھانہ گڑھ مہاراجہ نے 3 عدد پسٹل 30 بور اور2 عدد 12 بوربندوق برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے ، تھانہ احمد پور سیال نے رائفل 7MM ، بندوق 12 بور معہ کارتوس اور پسٹل 30 بور برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے ، تھانہ مسن نے پسٹل 30 بور برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹر کیا ۔ تھانہ وریام نے پسٹل 30 بور اور 12بور بندوق معہ کارتوس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کئے ، تھانہ شورکوٹ سٹی نے 12 بور پمپ ایکشن ، 3 عدد پسٹل 30 بور معہ13 گولیاں اور ایک عدد کلاشنکوف 222 بور معہ 4 گولیاں برآمد کرتے ہوئے درج مقدمات کئے ، تھانہ جھنگ سٹی نے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ5 گولیاں اور پسٹل 32 بور معہ 5 گولیاں برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کئے ، تھانہ صدر جھنگ نے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ 8 گولیاں برآمد کرتے ہوئے مقدمات درج رجسٹر کئے ، تھانہ 18 ہزاری نے پسٹل 30 بور ،تھانہ سٹیلائیٹ ٹاؤن نے پسٹل 30 بور معہ 5 گولیاں اور تھانہ قادر پور نے پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے درج مقدمات کئے ۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن سے چوری و ڈکیتی میں نمایاں کمی آئی ہے ، ڈی پی او جھنگ نے کہا ہے کہ کریک ڈاؤن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ضلع جھنگ نا جائز اسلحہ و منشیات سے پاک نہیں ہو جاتا۔۔۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں