ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواھوں کے اضافہ کے خلاف احتجاج۔رپورٹ علی حسین محسن

لاہور( )برابری پارٹی پاکستان کی لاہور کمیٹی طرف سے پنجاب اسمبلی کے ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے ایک مظاہرہ آرگنائیز کیا گیا۔ جس میں پارٹی کے سنیئر ممبرز، طارق اعوان، راو ریاض اور مقصود مجاہد کے علاوہ لاہور کمیٹی کے چیئرمین نعمان قریشی، انفارمیشن سیکریٹری شیراز الطاف، جنرل سیکرٹری کاشف علی اور فنانس سیکریٹری اکمل شہزاد اور دیگر ممبران نے شرکت کیااس موقع پر اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جہاں مہنگائی اس حد تک بڑھتی چلی جا رہی ہے کہ عام انسان کا جینا مشکل ہے، وہاں حکمران طبقہ اپنی تنخواہیں اور مراعات میں اضافہ کرنے میں مصروف ہے اور عمران خان کو صرف اپنی مقبولیت بڑھانے کا شوق ہے ان کا کہنا تھا کہ غریب،کسان اور مزدور کے حق کے لئے انہیں مراعاتیں دینے کے لئے جو بل اسمبلی میں پیش کئے جاتے ہیں ان پر کئی سیشن میں بحث ہوتی ہے اور پھر وہ کہیں جاکر بڑی مشکل سے منظور ہوتے ہیں مگر کچھ شرائط کے ساتھ اب کیا کہیں پی ٹی آئی حکومت اور اس کے اتحادیوں ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں کی کہ انھوں نے اپنے لئے ایک دن قبل پیش کیا جانے والابل کثرت رائے سے منظور کرکے اس ملک کی 99فی صد عوام کے منہ پر ذور دار طمانچہ مارا ہے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں جمہوریت کی باتیں صرف ایک دوسرے کی کرپشن پر پردہ ڈالنے، حکومت پر دباؤ بڑھانے اور عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ہیں اور برابری پارٹی نے اس حوالے سے یہ طے کیا ہے کہ ہم 99فی صد عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور ان کے حقوق پر 24مارچ کو پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالیں گے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں