سابق وزیراعلی کے پی کے امیر حیدر ہوتی کامردان میں جلسہ عام سے خطاب وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید

مردان (اہم نیوز)سابق وزیراعلیٰ اور عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ سال 2018 کے الیکشن میں ہر صورت عمران خان جیسے سلیکٹ وزیراعظم لانا تھا لیکن قوم نے وزیراعظم کے کارنامے دیکھ کر لانے والوں کی ہوش ٹھکانے آ گئی جیسے عوام بھی مزید برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے آئندہ الیکشن میں جنّاتوں کی بجائے عوام ووٹ ڈال کرفراڈ الیکشن کا پول کھول دیں گے آٹھارویں ترمیم چھوٹے صوبوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے. اس کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا وہ گوجرگڑھی میں سیاسی اور کاروباری شخصیت حاجی صاحب حق کی طرف سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے .جس سے سابق ایم پی اے شیر افغان خان حاجی صاحب حق. قاری بخت زمان اور ساجد خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے صدر حاجی لطیف الرحمن تحصیل اربن مردان کے صدر حاجی عباس ثانی پبلک سیفٹی کمیشن کے چئرمین حاجی غزیز خان انجمن تاجران کے صدر کیسا در حاجی اویس خان یو سی گوجرگڑھی صدر حاجی نور بادشاہ جنرل سیکرٹری بلال خان پرویز خان جمیل سالار صد ر ملگری بابوگان حاجی ارشد خان ناظم منصور خان احمد خان اور یو/سی گوجرگڑھی کے پریس سیکرٹری عابد لوہار بھی موجود تھے.آمیر حیدر خان نے کیا کہ پورے صوبے میں رکن سازی کے بعد تمام سب وارڈز ویلیج کونسلوں.یو سی .تحصیلوں کےساتھ ساتھ ضلعی تنظیم سازی مکمل ہو چکی ہے جس کو میں مبارک باد پیش کرتاہوں انھوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آنے والے بلدیاتئ الیکشن کیلیے اپنےاپ کو تیار رکھیں.اس سے قبل انھوں نے علاقہ غلہ ڈھیر میں بھی استیقبالیہ تقریب سے بھی خطاب کیا..

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں