انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےٹی20 رینکنگ جاری کردی۔۔رپورٹ ماریہ انصاری

کراچی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےٹی20 رینکنگ جاری کردی،بلے بازوں میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستورسر فہرست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے ،بلے بازوں میں پاکستانی ٹی20 ٹیم کے کپتان  بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں،جبکہ آسٹریلیا کےایرون فینچ دوسرے،ڈیوڈ ملان تیسرے، کولن منروچوتھے نمبر پر موجود ہیں۔تاہم گلین میکس ویل پانچویں،کےایل راہول چھٹے،ایون لیوس ساتویں،حضرت اللہ زازئی آٹھویں ،روہت شرما نویں اور ویرات کوہلی دسویں پوزیشن پربراجمان ہیں۔

دوسری جانب باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور مجیب الرحمن دوسرے  نمبر پر قابض ہیں ،جبکہ نیوزی لینڈ کے مچل سینتنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔تاہم پاکستانی باؤلر عماد وسیم چوتھے،ایڈم زیمپا پانچویں،اینڈیل  فیلیکوائیو چھٹے،عادل راشد ساتویں،شاداب خان آٹھویں،اشٹن ایگر نویں اور  کرس جورڈن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ 
Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں