ہفتہ صفائی کے حوالہ سے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں ڈپٹی کمشنر جھنگ ۔رپورٹ ڈاکٹرعرفان

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ جھنگ ،حکومت پنجاب
ہینڈ آﺅٹ راﺅ شکیل احمد /عابد رشید
16 مارچ2019ئ
جھنگ( ) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ ہفتہ صفائی مہم کے حوالہ سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ضلع بھر میں ہسپتال، سکول و کالجز اور دیگر اداروں میں ہفتہ صفائی بھرپور انداز میں منایا جائیگا۔ صاف اور سرسبز جھنگ ہمارا مشن ہے۔جھنگ کو صفائی کے لحاظ سے مثالی ضلع بنائیں گے اور ریکنگ کی بہتری کےلئے تمام محکمے ٹیم ورک کے تحت فعال رہے۔ شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کےلئے اقدامات تیز کئے جائیں۔ہفتہ صفائی مہم میںشہری بھی بھر پور حصہ لیں اور انتظامیہ سے تعاون کویقینی بنائیں۔ یہ بات انہوںنے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں تمام محکموں کے سربراہان سے ہفتہ صفائی مہم کے حوالہ سے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیائ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنرز، بلدیہ ، ضلع کونسل، ہیلتھ ، ایجوکیشن، فارسٹ ، ماحولیات سمیت دیگر تمام محکموں کے افسران بھی موجو دتھے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر کو مثالی طورپر صاف ستھرا اور ہرابھرا بنانے کے حوالہ سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی اور اس ضمن میں 18مارچ سے ہفتہ صفائی منا کر اس پروگرام کو کامیاب بنایا جائیگا اور سو فیصد نتائج حاصل کرنے کےلئے تمام سرکاری محکمے دستیاب وسائل برﺅے کارلائیں اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تما مشینری ،آلات اور وسائل برﺅے کار لاتے ہوئے بلاتفریق و امتیاز ہر علاقے کی صفائی وستھرائی کے کام میں بہتری لائیں اور سکول و کالجز اور دیگر اداروں میں آگاہی مہم کے حوالہ سے سیمینار بھی کروائے جائیں۔انہوںنے کہا کہ ضلع کی تمام تحصیلوں کی سطح پر بھی آگاہی واک، شجر کاری اور صفائی مہم بھرپور انداز میں چلائی جائیگی ۔ معززین شہر بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو کلین اینڈ گرین پنجاب مہم ہفتہ صفائی فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے جبکہ تمام محکمے ہفتہ صفائی کے دوران مقررہ پلان کے مطابق اپنی رپورٹ پیش کریں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( )ضلع کونسل کے زیر اہتمام جشن جھنگ کی مختلف رنگا رنگ تقریبات تیسرے روز بھی بھرپورانداز میں جاری رہیں ۔مائی ہیر سٹیڈیم میں منعقد ہ تقریب میں صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوآنہ ، چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال ، وائس چیئر مین و چیف افسران سمیت مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ شائقین کی بڑی تعدا د موجود تھی۔اس موقع پر نیزہ بازی،کبڈی ، مشعل نیزہ بازی گھوڑا ناچ و ڈھول، ٹریک ریس اور دیگر مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نے کہا کہ اس بار جشن بہاراں کو جشن جھنگ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اور اس جشن کو روایتی و ثقافتی رنگوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف تفریحی پروگرامز میں اضافہ اور جدت بھی پید ا کی گئی ہے جس سے مویشیوں کے شائقین افراد کے علاوہ ادبی اور جمالیاتی ذوق کے حامل خواتین و حضرات کی دلچسپی کے21 ایونٹس شامل ہیںجس سے صحت مند مسابقت کے جذبات نمایاں ہیں۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوآنہ نے شائقین میلہ سے کہا کہ وہ منظم انداز میں جشن بہاراں کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کر کے لطف اندوزہوں اور آپس میں پیار ومحبت ، یگانگت اور اتحادو اتفاق کی فضا کو مزید مستحکم کریں۔اسی طرح جشن بہاراں کے سلسلہ میں مجید امجد پارک میں براہ راست میوزک کے ساتھ سٹالز، فوڈ سٹریٹ اور پھولوں کی نمائش کا بھی خوبصورت انداز میں اہتمام بھی جاری ہے جبکہ سپورٹس کمپلیکس اور شفقت شہید گراﺅنڈ میں مختلف کھیلوں کا بھی انعقاد کئے جا رہے ہیں۔بعد ازاں مہمانان خصوصی نے مختلف تقریبات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
۔۔۔ ٭٭٭۔۔۔
جھنگ( ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبر نے سیشن کورٹ کے احاطہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سینئر سول ججز، جوڈیشنل افسران و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبر نے کہا کہ شجر کاری مہم کو بھرپورا نداز میں چلایا جائیگا تاکہ ماحول خوشگوار اور سرسبز ہوسکے۔شجر کاری مہم سے ہم ماحولیاتی آلودگی پر بھی کافی حد تک قابو پا سکتے ہیںجبکہ ماحول میں رونما ہونے والے تبدیلیاںکے مضر اثرات بھی کم ہونگے۔انہوںنے کہا کہ ضلع کچہری کی خوبصورتی میں اضافہ اورماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کےلئے پھول دار پودے لگائے جارہے ہیں۔انہوںنے ہدایت کی کہ شجر کاری مہم کے دوران لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو یقینی بنائی جائے اوراس سلسلہ میںپودوںکی دیکھ بھال کےلئے پانی ، کھاداور دیگر ضروریات کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ لگائے گئے پودوں کی بقاءہو سکے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( )ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کی ہدایت پر گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں گرداوری فہرستیں برائے اجرا باردانہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹرز، دفاتر تحصیل اور دفاتر یونین کونسل میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔کاشتکاران گندم فہرستوں میں کسی غلطی کی درستگی کے لئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں رابطہ کرکے آئندہ تین یوم کے اندر درستگی کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ کسانوں کی سہولت کے لیے ضلع کی تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں اس حوالے سے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔کاشتکاران باردانہ کے اجرا کے سلسلہ میں معلومات حاصل کرنے کےلئے رجوع کر سکتے ہیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( ) جشن جھنگ 2019کے آخری روز کے شیڈول کے مطابق مقابلہ نیزہ بازی ،مقابلہ اسپاں و مویشیاں، تقریب پرچم کشائی، مارچ پاسٹ، گھوڑا و اونٹ ناچ، آتش بازی، میوزیکل نائٹ و اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ دیگر تقریحی پروگرام رات گئے تک جاری رہیں گے اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائینگے۔
۔۔۔ ٭٭٭۔۔۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں