اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔رپورٹ شیراز الہی خان

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی  ہے، حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فیصلے میں اہم آئینی و قانونی نکات کا جائزہ نہیں لیا گیا، اس کے علاوہ ایڈیشنل اور ایڈہاک ججز کو بھی سپریم کورٹ ماضی میں توسیع دیتی رہی، عدالت نے ججز توسیع کیس کے فیصلوں کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔
ذرائع کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ بنایا جائے اور ان کیمرہ سماعت کی جائے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے جو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا اس پر نظر ثانی دائر کریں گے جب کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کئی آئینی نکات کا جائزہ نہیں لیا ہے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں