نئے آرڈیننس کے ذریعے نیب کو تاجر برادری سے الگ کردیا، وزیر اعظم

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بزنس کمیونیٹی سے بات کرنے کا اچھا موقع ہے۔ پاکستان کی ترقی ہی ہمارا مقصد ہے۔ پاکستان کو ترقی کی منازل پر صف اول میں لے کر جانا ہمارا ویژن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ انصاف اور انسانیت کے سنہری اصولوں پر قائم تھی۔ پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے ۔ تمام انسانوں کیلئے ایک قانون چاہتے ہیں۔ انصاف اور ہمدری سے دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ملک میں کاروباری مواقع کوآسان بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ریاست مدینہ کی طرز پر رکھی گئی۔ ملک میں انصاف سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔ فلاحی ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے۔ آج بھی  دنیا کی ترقی یافتہ قومیں ان ہی دوبنیادی اصولوں پرعمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2023ء تک میں آپ کو بھولنےنہیں دوں گا کہ ہمیں کس طرح کا پاکستان ملا تھا۔ ہمیں سوئیڈن کی اکنامی نہیں ملی تھی۔ نئے آرڈیننس کے ذریعے بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ ہماری اکنامک ٹیم بروقت بزنس کمیونٹی کیلئے میسر ہوگی۔ ہم اپنی پرفارمنس کے بارے میں آپ کو بتاتے رہیں گے۔ پبلک آفس ہولڈز کیلئے نیب اور بزنس کمیونٹی کیلئے ایف بی آر اور دیگر ادارے ہیں۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں