حریم شاہ کو دھمکیاں ملنے لگیں۔کون اور کیوں ایسا کر رہا ہے جانئے۔رپورٹ شیراز الہی خان

لاہور (اہم نیوز) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی،ہماری تصویر ایڈٹ کی جا رہی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکی نہ دے ،میں کسی کی دھمکی میں نہیں آتی،نہ ابھی تک میں نے کسی کو دھمکی دی ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میری دوست نے کچھ ویڈیوزریلیز کی تھیں جو جھوٹی نہیں تھی۔

البتہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے۔ان ہی لوگوں سے پوچھیں جن کی یہ ویڈیوز ہیں۔معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی انہی کے ساتھ بناتے ہیں۔میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں ،عمران خان کی فین ہوں۔



میرے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو باتیں آئی ہیں میں ان کی تردید کر چکی ہوں۔
جب کہ گذشتہ روز اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا تھا  کہ شیخ رشید کی ویڈیو میں نے اپلوڈ نہیں کی، میں بیرون ملک مقیم تھی، تاہم مجھے اسکا علم تھا۔ میری جس دوست کے ساتھ شیخ رشید صاحب کا نکاح متعہ ہوا ہے وہ لاہور میں موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری شیخ صاحب سے دو دن قبل بات ہوئی لیکن وہ مجھ سے کافی ناراض تھے، وزیر اعظم عمران خان کے متعلق کوئی بات نہیں کی، وہ ہمارے لیڈر ہیں اس لیے ان کے متعلق کوئی بات نہیں کر سکتی۔
انھوں نے بتایا کہ میرا صرف ٹک ٹاک والا اکاؤنٹ آفیشل ہے۔ سوشل میڈیا پر مجھ پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے جسکا میں کوئی جواب نہیں دینا چاہتی۔انھوں نے بتایا کہ میں ہر جگہ سچائی سے مقابلہ کرونگی، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔ انھوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان سے متعلق کال ریکارڈ بالکل درست ہے، عمران خان سے متعلق دھمکیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں، میرے نام سے ٹویٹر اور فیس بک پر موجود اکاؤنٹس میرے نہیں ہیں، میں اس وقت باکو میں موجود ہوں اور میں نے کینیڈا کی شہریت کے لیے اپلائی کر رکھا ہے، پاکستان واپس آؤنگی لیکن ابھی کوئی ادارہ نہیں ہے۔

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں