اسلام آباد۔وفاق المدارس العربیہ کا نیوزی لینڈ کے شہداء بارےبڑا اعلان۔بیورو رپورٹ

میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا انوار الحق ،مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی، مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ22 مارچ جمعۃ المبارک کو یوم یکجہتی شہداء نیوزی لینڈ کے طور پر منایا جائے گا-اس موقع پر لاکھوں مساجد کے ائمہ وخطباء نیوزی لینڈ میں اسلام دشمنی اور دہشت گردی کے واقعات میں 50 مسلمانوں کی مظلومانہ شہادت اور درجنوں مسلمانوں کو زخمی کرنے کے افسوس ناک واقعہ کے پس منظر اور دنیا کے مستقبل پر اس کے اثرات کے حوالے سے خطبات دیں گے- یوم یکجہتی شہداء نیوزی لینڈ کے موقع پر مساجد میں خطباء اور علماء کرام اس دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی ، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرائیں گے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں