جھنگ ریسکیو 1122کی گرین اینڈ کلین مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ آگاہی واک

 پورے پنجاب میں گرین اور کلین مہم کے تحت ہفتہ منایا جا رہا ہے اس مہم کے تحت جھنگ میں ریسکیو1122بھی بھر پور طریقے اور جذبہ حب وطنی کے تحت منا رہا ہے اور مہم کے تحت جھنگ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت کی صدارت میں ریسکیو1122جھنگ کے افیسران اور اہلکاران نے ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا جس میں ریسکیو کے علاوہ سول سوسائٹی اور طلبہ نے حصہ لیا واک کے بعد شجر کاری مہم کے لیے پودے لگائے گئے اور عوام میں آگاہی سمینار بھی کروایا گیا جس میں شجرکاری کے فوائد بیان کئے گئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ مہم پورا ہفتہ جاری رہے گی اور جھنگ کے مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر ریسکیو کمیونٹی ونگ لیکچر دے گی اور پودے لگائیں جائیں گئے اور ریسکیو 1122ایمرجنسییز کے علاوہ اس مہم میں بھر پور حصہ لے رہی ہے کیونکہ ریسکیو1122نے محفوظ معاشرے کا بیڑہ اٹھایا ہے اسے ہر حال میں پورے کرے گی

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں