راولپنڈی۔واسا نے شہر بارے بڑا اعلان کردیا۔بیورو رپورٹ

اسلام آباد(بیوررپورٹ)وا ٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) راولپنڈی نے کھلے مین ہول کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے مکمل خاتمے کے لیئے کمر کس لی ہے۔کھلے مین ہول کی تعداد جاننے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پرُ پٹرولنگ سروے شروع کردیا گیا ہے۔ جس کی تکمیل کے فوری بعد ہنگامی بنیادوں پر مین ہولز پر جدید ڈھکن کی تنصیب کا کام شروع کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شہر میں موجود کھلے مین ہولز کے حوالے سے واٹراینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) نے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ایم ڈی واسا محمد تنویرکے مطابق شہر بھر میں کھلے مین ہولز کے مسئلہ کو ختم کرنے کیلئے ہنگامی سروے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر سروے کا آغاز شروع کردیا ہے جو تمام کھلے مین ہولز کا جائزہ لیں گے جس کے بعد فوری طور پر نئے ڈھکن لگانے کا آغاز کیا جائے گاایم ڈی واسا کے مطابق مین ہولز کے حوالے تمام اقدامات آئندہ مون سون سے قبل مکمل کرلیے جائیں گے اور موسم برسات میں ان مین ہولز کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے بچا جاسکے گا ایم ڈی واسا نے آئندہ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کو ناقابل معافی اقدام قرار دیتے ہوئے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ آئندہ کھلے مین ہولز سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان کی تمام تر ذمہ داری اس علاقے کے افسر اور ماتحت ملازمین پر عائد ہوگی اس ضمن میں واسا کی جانب سے کھلے مین ہولز پر ڈھکن کی تنصیب کے لیئے نجی رجسٹرڈ کمپنیوں سے ٹینڈرز مانگ لیئے گئے ہیں اور اگلے ماہ سے اس منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا ایم ڈی واسا محمد تنویر نے اس سلسلے میں عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ کھلے مین ہول کی اطلاع واسا کے ٹال فری نمبر 1334 پر دیں جبکہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں واسا کے فیس بک پیچ”WASA Rawalpindi” اور واسا کی ویب سائٹ پر بھی شکایات کا اندراج کیا جاسکتا ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں