اسلام آباد۔پارلیمنٹ صرف قانون بناتی ھے تمام طبقات کی نمائندگی نہیں کرتی۔ریاض فتیانہ

‏چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا اجلاس

‏اجلاس میں نیوزی لینڈ میں دہشتگردی واقعے کے شہدا اوررکن قومی اسمبلی ثناءاللہ مستی خیل کی مرحومہ والدہ کے لیے بھی فاتحہ کی گئی ‏اجلاس میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے سے متعلق ترمیمی بل2018 پر بحث‏

شوبزاورسیاست دونوں شعبوں میں ہی اچھا نظرآنابہت ضروری ہے،چیئرمین کمیٹی

‏اقلیتوں کی آبادی کےلحاظ سےمخصوص نشستیں نہیں بڑھائی گئیں،نوید عامرجیوا

‏اقلیتوں کی قومی اسمبلی میں 10 مخصوص نشستیں ہیں،20 کی جائیں ،نوید عامر جیوا

‏ہم اقلیتوں پر مردم شماری کے اعدادوشمار کو نہیں مانتے،رکن قومی اسمبلی شنیلا رتھ

‏اگر جنرل نشستیں بڑھی ہیں تو اقلیتوں کی نشستیں کیوں نہیں بڑھائی گئیں،شنیلا رتھ‏

جب قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھی تو غیرمسلموں کی نشستیں بھی بڑھنی چاہییں،سعد رفیق‏

ملک میں ایڈہاک ازم چل رہا ہے،ہم ایڈہاک ازم کے خلاف ہیں،خواجہ سعد رفیق

‏الیکشن کمیشن اور ادارہ شماریات حکام سےبریفنگ لی جائے،خواجہ سعدرفیق

‏یہ بھی بتایا جائےباقی نشستوں میں اضافہ کیا گیا وہ کس بنیاد پر کیا گیا،سعد رفیق‏

کونسل آف کامن انٹرسٹ سےاقلیتوں کی آبادی کا ڈیٹا منظور ہونا باقی ہے،شماریات حکام

‏ادارہ شماریات اگلے اجلاس میں ہمیں مکمل اعدادوشمار بتائے،خواجہ سعد رفیق‏

مردم شماری پر اقلیتی برادری کو تحفظات ہیں،ممبر کمیٹی شنیلا رتھ

‏اقلیتوں کی نشستیں بڑھانےسےمتعلق ترمیمی بل کی مکمل حمایت کرتی ہوں،شنیلا رتھ

‏مردم شماری پر کراچی کو بھی تحفظات ہیں،ممبر کمیٹی عطا اللہ‏

مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم دکھایا گیا ہے ،ممبر کمیٹی عطا اللہ

‏اقلیتوں کی کل آبادی 37 لاکھ کے قریب ہے،چیئرمین کمیٹی

‏پونے 4 لاکھ کی آبادی کے تناسب پر اقلیتوں کو ایک نشست مل رہی ہے،چیئرمین کمیٹی

‏قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پربھی اقلیتوں کی نشست کا 1فیصد کوٹہ ہونا چاہیے،چیئرمین کمیٹی‏

پرویز مشرف کے دورمیں خواتین کی نشستوں کو بے تحاشا بڑھایا گیا،خواجہ سعد رفیق‏

سیاسی جماعتیں بھی مخصوص نشستوں کا استعمال ٹھیک طریقے سے نہیں کرتیں، سعد رفیق‏

جب تک اعدادوشمار سامنے نہیں آتے تب تک کوئی رائے قائم نہیں کر سکتے، سعد رفیق

‏قومی اسمبلی میں کوئی مزدور کسان اپنی ہمت سے نہیں آ سکتا،چیئرمین کمیٹی‏

قومی اسمبلی میں مزدور،کسان،معذور افراد اور پیشہ ورطبقات کی نشستیں بھی ہوسکتی ہیں،چیئرمین کمیٹی

‏ہماری اسمبلی صرف قانون بناتی ہے تمام طبقات کی نمایندگی نہیں کرتی،چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ‏

اس وقت اشرافیہ کی جمہوریت ہے،چیئرمین کمیٹی


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں