جھنگ کوٹ شاکر خاتون پر تشدد کا واقعہ پولیس کا موقف سامنے آکیا۔رپورٹ عنصرعباس

جھنگ (عنصر عباس) جھنگ پولیس کی طرف سے تھانہ کوٹ شاکرکے علاقہ میں مبینہ طور پر بااثر شخصیت کی طرف سے اپنی خاتون ملازمہ کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی خبر بارے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تھانہ کوٹ شاکر کے ایس ایچ او کی رپورٹ کے مطابق علاقہ کے زمیندار پیر مہدی شاہ ولد غلام عباس شاہ قوم سید سکنہ کوٹ شاکر کی طرف سے درخواست موصول ہوئی کہ ان کی ملازمہ بشری بی بی زوجہ منظور حسین قوم مسلم شیخ سکنہ کوٹ شاکر نے ان کا گھریلو زیور چوری کیا ہے درخواست موصول ہونے پر فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور کسی قسم کی گرفتاری کئے بغیر درخواست کی تحقیق شروع کی گئی مزید براں الزام الہیہ یا اس کے اہل خانہ کی طرف سے حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کا نشانہ بنانے بارے کسی قسم کی کوئی شکایت تاحال تھانہ میں پیش نہ کی گئی ہے تاہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی طرف سے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ایس پی کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل اور ڈی ایس پی سٹی سرکل سمیت 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے جو فریقین کا موقف سننے کے بعد انصاف کے مطابق کارروائی کی سفارش کرے گی تاہم ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ شاکر غلام محی الدین کی طرف سے ضلعی پولیس آفس کو معاملہ کی بروقت اطلاع نہ پہنچانے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے ڈی پی او نے واضح کیا ہے کہ اس معاملہ میں کسی قسم کے اثر و رسوخ کے بغیر فریقین کو انصاف مہیا کیا جائے گا اور نااہلی کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں اور ہفتہ وار کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ عام آدمی بلا رکاوٹ اعلی پولیس افسران تک اپنی شکایات اور مسائل کیا جا رہے ہیں ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں