صحافیوں پرتشددانتظامیہ سے ادراج مقدمہ کے لیے رابطےکافیصلہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر ای یو جے )کے صدر مبارک زیب خان, جنرل سیکرٹری علی رضا علوی, فنانس سیکرٹری اصغر چوھدری اور اراکین مجلس عاملہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نیب پیشی کے موقع پر سینئر کیمرہ مین و جوائنٹ سیکرٹری آر آئی یو جے شیراز گردیزی ایکسپریس نیوز کے سینئر رپورٹر نعیم اصغر سمیت صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے,آر آئی یو جے نے احتجاج کی کوریج کے دوران پر تشدد رویوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے براہ راست آذادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے جیو نیوز کے سینئر کیمرہ مین سید شیراز گردیزی زخمی حالت میں پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی صحت یابی کی درخواست کی جاتی ہے آر آئی یو جے نے فیصلہ کیا ہے کہ متاثرہ صحافیوں کی مشاورت کے بعد اندراج مقدمہ کے لئے انتظامیہ سے رجوع کیا جائے گا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں